چین اور روس نے سب سے بڑی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا

12 ستمبر 2018 (14:05)

ویب ڈیسک: سائبیریا میں ہونے والی جنگی مشقوں میں روس اور چین کے لاکھوں فوجی شریک، ہزاروں کی تعداد میں ٹینک، سینکڑوں جنگی طیارے اور بحری جہاز مشقوں کا حصہ۔

سویت یونین کے خاتمے کے بعد چین اورروس کی سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع ہوگئیں۔ سائبیریا میں جاری "واسٹاک 2018"نامی فوجی مشقوں میں چین کے 32 سو فوجی دستے جدید جنگی سازوسامان کے ساتھ شریک ہے۔

مشقوں میں روس کے3 لاکھ سے زائد فوجی دستے، ہزاروں کی تعداد میں ٹینک، ایک ہزار جنگی طیارے اور 80 بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

چین اور روس کی مشترکہ فوجی مشقیں17ستمبر تک جاری رہیں گی۔ روس نے اس سے قبل  اتنے بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں 1981میں کی تھیں۔

مزیدخبریں