Daily Mashriq

ہرفورم پرکشمیریوں کے حقوق کے لئے آوازبلند کرتے رہیں گے، شاہ محمود قریشی

ہرفورم پرکشمیریوں کے حقوق کے لئے آوازبلند کرتے رہیں گے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیری بھائیوں کوباورکروانا چاہتے ہیں کہ وہ جدوجہد میں تنہا نہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وستم پربھارت کوشدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے، جمہوریت کی جھوٹی دعویداربھارتی حکومت کا سفاکانہ چہرہ بے نقاب ہوچکا، کشمیری بھائیوں کو باور کروانا چاہتے ہیں کہ وہ جدوجہد میں تنہا نہیں، انشاءاللہ ہرفورم پرکشمیریوں کے حقوق کے لئے آوازبلند کرتے رہیں گے جب کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، آئینی سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی کی ملک واپسی پر ائرپورٹ لاؤنج “پاکستان زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعروں سے گونج اٹھا۔ ائیر پورٹ پر مسافروں نے دیر تک وزیرخارجہ کو روکے رکھا اورسیلفیاں بھی بنوائیں۔

متعلقہ خبریں