Daily Mashriq

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی سے پاک فوج کا جوان شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی سے پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔

بھارتی فوج نے ایک بار پھر  سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے پاک فوج کے سپاہی غلام رسول نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے سپاہی غلام رسول کاتعلق بہاول نگر سے ہے۔

متعلقہ خبریں