Daily Mashriq

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آبادمیں اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آبادمیں اجلاس

وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب لیبر پالیسی اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔۔وزیرا عظم کو پنجاب حکومت کی جانب سے مزدوروں کےحقوق اور عزت نفس کے تحفظ ، سازگار ماحول کی فراہمی اور ورکرز کی خوشحالی کے حوالے سے تشکیل جانے والے مختلف قوانین پر پیش رفت کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ 

مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کئے جانے والے دوسرے اقدامات کے بارے میں بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا جن میں لیبر کالونیوں میں الاٹمنٹ میں شفافیت اور اسے منظم بنانے کے سلسلے میں اقدامات، ویلفیئر گرانٹس کی تقسیم اور پنجاب ویج بورڈ کی جانب سے مزدوروں کے لیے کم سے کم اجرت کو بڑھانے کے حوالے سے بھی تجاویز شامل ہیں۔۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی جانب سے کاروبار کو آسان بنانے کے ضمن میں رجسٹریشن کے عمل کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔ رجسٹرڈ ریٹائرڈ ورکز کے لئے ہیلتھ انشورنس سکیم بھی زیر غور ہے۔ 

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے ہسپتالوں میں مرحلہ وار ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے۔۔پنجاب میں"لائلٹی سکیم"کے تحت مزدوروں کے اسپیشل کارڈز بنانے کی تجویز بھی زیر غور ہے جس کے تحت رجسٹرڈمزدوروں کو یوٹیلیٹی سٹورز اور ریلوے میں رعایت دینا مقصود ہے۔

وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کی جانب سے مزدوروں خصوصا گھریلو ملازمین کے حوالے سے اقدامات کو سراہا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے سے متعلق قوانین پر عمل درآمد پر خصوصی توجہ دی جائے۔۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قوانین بنانا ہی کافی نہیں اصل چیلنج ان قوانین پر انکی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔۔ وزیر اعظم نے کہا کہ معاشرے میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ نہ صرف ہمارا قانونی بلکہ مذہبی اور اخلاقی فرض ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر تمام اقدامات عام افراد اورکمزور طبقوں کی بہتری کے لیے کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں