Daily Mashriq


افغانستان:طالبان کاموسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی حملوں کا اعلان

افغانستان:طالبان کاموسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی حملوں کا اعلان

افغانستان میں طالبان نےموسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی نئے حملوں کا اعلان کر دیا ہے۔

طالبان کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب امریکہ اور افغان حکومت عسکریت پسندوں کے ساتھ امن مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ طالبان نے اپنے نئے حملوں کو"آپریشن فتح" کا نام دیا ہے جن کا مقصد افغانستان پر غیر ملکی افواج کے قبضے کو ختم کرنا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے ساتھ ساتھ ان کی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی کیونکہ اب بھی افغانستان کے ایک وسیع علاقےپر غیر ملکی افواج تعینات ہیں۔

متعلقہ خبریں