Daily Mashriq

عدلیہ نے فوری انصاف کی فراہمی کیلئے مثالی عدالتوں کا اقدام کیاہے:چیف جسٹس

عدلیہ نے فوری انصاف کی فراہمی کیلئے مثالی عدالتوں کا اقدام کیاہے:چیف جسٹس

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ مثالی عدالتوں کے قیام کا اقدام عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے تناظر میں کیاگیا ہے ۔

آج اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کے ہرستون کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو سستا اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کام کرے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ ہم نے پولیس کے  آئی جیز  پر دبائو ڈالنے کی کوشش کی ہے کہ تفتیش مقررہ وقت میں مکمل کرنے کا عمل یقینی بنایا جائے اور پھر چالان بروقت عدالتوں میں پیش کئے جائیں۔

مثالی عدالتوں کے ججوں کی کارکردگی سراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مثالی عدالتیں مقدمات کوبروقت نمٹانے کیلئے مقدمات میں التوا نہیں دیں گی  ۔

آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ پارلیمنٹ اور انتظامیہ کو عدلیہ کانظام بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات کرنے چاہئیں  ۔

انہوں نے کہاکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت متعددقوانین پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں