Daily Mashriq


مقامی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قوانین پر عملدرآمدحکومت اورمعاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے:وزیراعظم

مقامی محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قوانین پر عملدرآمدحکومت اورمعاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مقامی محنت کشوں کے تحفظ سے متعلق قوانین پر عملدرآمد حکومت اورمعاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

انہوں نے یہ بات پنجاب لیبرپالیسی اورمحنت کشوں کی فلاح وبہبود کے لئے کئے گئے مختلف اقدامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے صرف قانون سازی ناکافی ہے بلکہ اس سلسلے میں اصل چیلنج متعلقہ قوانین پرحقیقی معنوں میں عملدرآمدیقینی بناناہے۔انہوں نے کہاکہ عام آدمی اورمعاشرے کے پسماندہ طبقات کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت کے اقدامات سیاسی مقاصد سے بالاترہیں۔ وزیراعظم کومحنت کشوں کے حقوق اوران کی عزت نفس کے تحفظ ،کام کی جگہ پرسازگارماحول کی فراہمی اور حکومت پنجاب کی جانب سے محنت کشوں کے لئے تشکیل دیے گئے مختلف قوانین سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ خبریں