Daily Mashriq


چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر رواں ماہ دستخط ہونگے

چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر رواں ماہ دستخط ہونگے

چین   پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر وزیراعظم عمران خان کے اس ماہ چین کے آئندہ دورے کے موقع پر بیجنگ میں دستخط کئے جائیںگے ۔

یہ بات تجارت اور سرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود نے آج لاہور میں دوسری بین الاقوامی ٹیکسٹائل نمائش کے موقع پر چائنا اکنامک نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بہترین برآمد کنندگان وزیراعظم کے ہمراہ بیجنگ جائیں گے جہاں وہ چین کی کاروباری شخصیات سے رابطہ کریں گے اور انھیں پاکستان میں کاروبار کرنے کی دعوت دیں گے۔

متعلقہ خبریں