Daily Mashriq

پنجاب اورخیبرپختونخواکی حکومتوں کامختلف شعبوں میں باہمی تعاون اوراشتراک عمل کوفروغ دینےپراتفاق

پنجاب اورخیبرپختونخواکی حکومتوں کامختلف شعبوں میں باہمی تعاون اوراشتراک عمل کوفروغ دینےپراتفاق

پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور اشتراک عمل کو فروغ دینے پراتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے آج اسلام آباد میں دونوں صوبوں کے وزرائے اعلی سردارعثمان بزداراورمحمود خان کے درمیان ملاقات میں طے پایا ۔

دونوں وزرائے اعلی نے صوبوں کے درمیان تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔

پنجاب کے وزیراعلی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ دونوں صوبے صحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے انتھک کوششیں کررہی ہے ۔

متعلقہ خبریں