Daily Mashriq


دپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کیجانب سے قاسم سوری امیدوار نامزد

دپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کیجانب سے قاسم سوری امیدوار نامزد

پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان سے منتخب ہونے والے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار نامزد کردیا۔

 میڈیا سے بات چیت کے دوران  قاسم سوری کا کہنا تھا کہ  ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے نامزد کرنے پر عمران خان کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بلوچستان کے لوگوں کی محرومیاں دور کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہم وہاں کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے اور صوبے کو قومی دھارے میں لائیں گے۔

قاسم سوری کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے عمران خان اور ہماری ٹیم فوکسڈ ہے۔

واضح رہےکہ عام انتخابات میں قاسم سوری بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ ٹو سے کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے 25 ہزار 973 ووٹ لے کر سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے بھائی لشکری رئیسانی، پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود اچکزئی، متحدہ مجلس عمل کے حافظ حمد اللہ اور راحیلہ حمید درانی کو شکست دی۔

متعلقہ خبریں