Daily Mashriq


عمران خان نے فوٹو گرافر سے ویسٹ کوٹ لے کر تصوری بنوالی

عمران خان نے فوٹو گرافر سے ویسٹ کوٹ لے کر تصوری بنوالی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و متوقع وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں رجسٹریشن کے لیے قومی اسمبلی کے فوٹوگرافرسے واسکٹ لے کر تصویر بنوائی۔

 عمران خان نے نیشنل اسمبلی کے فوٹو گرافر کی ویسٹ کوٹ پہن کر فوٹو بنوائی۔ کمیٹی نمبر 2 میں عمران خان نے رجسٹریشن کے لئے تصویر بنوانی تھی، قومی اسمبلی کے چیف فوٹوگرافر ظفر سلطان نے انہیں مشورہ دیا کہ کالی ویسٹ کوٹ میں اچھی تصویر آئے گی جس پر عمران خان نے کمیٹی روم میں لٹکی ویسٹ کوٹ پہننے کی بجائے فوٹو گرافرکی ویسٹ کوٹ ہی پہن لی۔

متعلقہ خبریں