Daily Mashriq

ناروے میں پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ اہلکار نے مسجد پر حملے کو ناکام بنادیا

ناروے میں پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ اہلکار نے مسجد پر حملے کو ناکام بنادیا

ناروے کی ایک مسجد میں سفید فام دہشت گرد کو فائرنگ کرنے سے قبل دبوچ کر درجنوں نمازیوں کی جان بچانے والے 65 سالہ بزرگ محمد رفیق پاکستان ایئر فورس کے ریٹائرڈ اہلکار ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عید الاضحیٰ سے ایک روز قبل اوسلو کی ایک مسجد میں شدت پسند مسلح سفید فام حملہ آور نے گھس کر فائرنگ کرنے کی کوشش کی تھی جسے مسجد میں موجود ایک پاکستانی بزرگ نمازی نے پکڑ لیا اور پولیس کے آنے تک قابو میں رکھا۔ مسجد میں عید کے اجتماع کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔

تفتیشی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ سفید فام مسلح نوجوان کے خونی عزائم کو ناکام بنانے والے پاکستانی بزرگ محمد رفیق پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ ملازم ہیں۔ محمد رفیق نے بہادری اور جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے کو ایک بڑے سانحہ سے بچا لیا جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ خبریں