مقبوضہ بیت المقدس سےمتعلق امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہ،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

مقبوضہ بیت المقدس سےمتعلق امریکی فیصلہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہ،وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

ویب ڈیسک:وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے او آئی سی کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا صدر مقام تسلیم کرنے اور امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کے اقدام کی پرزور مذمت کی۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے اور ہم فلسطینیوں کی منصفانہ جد و جہد کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امریکی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، امریکہ اپنا فیصلہ واپس لے، مقدس شہر کی تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش ناقابل برداشت ہے۔

متعلقہ خبریں