شمالی وزیرستان حملے میں شہید سیکنڈلیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک۔

شمالی وزیرستان حملے میں شہید سیکنڈلیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک۔

ویب ڈیسک:شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملےمیں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ 

بورے والا سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید کی نمازجنازہ ایوب اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، گیریزن کمانڈر سمیت پاک فوج کے افسر اور جوان شریک ہوئے۔

حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دوسرے جوان سپاہی بشارت حسین کو گلگت میں ان کے آبائی علاقے اوش کھنداس میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

شہید کی نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ، فورس کمانڈر جی بی اور صوبائی وزراء سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں