Daily Mashriq


پاک فوج فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کے حق میں ہے،آرمی چیف

پاک فوج فاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کے حق میں ہے،آرمی چیف

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حق میں ہے جب کہ قیام امن کے لئے قبائلی عوام کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے نمائندوں نے راولپنڈی میں آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی، قبائلی عمائدین اورنوجوانوں نے قیام امن کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کوسراہا جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حمایت پر آرمی چیف نے قبائل کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں