Daily Mashriq


ضمنی الیکشن:پی پی 168 میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

ضمنی الیکشن:پی پی 168 میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

ویب ڈیسک:پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی۔

سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی پنجاب اسمبلی کی خالی کردہ نشست پی پی 168 پرضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔ ضمنی انتخاب میں کُل 11 امیدوار میدان میں تھے تاہم پاکستان تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے رانا خالد محمود قادری کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا۔

آرٹی ایس سسٹم کے تحت تمام 83 پولنگ اسٹیشنز کے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر کامیاب قرار پائے، انہوں نے 17 ہزار 579 ووٹ حاصل کئے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا خالد قادری نے 16 ہزار 892 ووٹ لئے۔

متعلقہ خبریں