Daily Mashriq


وزیر مملکت مراد سعید کو وفاقی وزیربنانے کی سمری منظور

وزیر مملکت مراد سعید کو وفاقی وزیربنانے کی سمری منظور

ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو وفاقی وزیرمقرر کردیا گیا ہے اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے اس سلسلے میں سمری کی منظوری بھی دے دی ہے۔

قائم مقام صدر صادق سنجرانی کو وزیراعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے سمری ارسال کی گئی تھی، قائم مقام صدر نے وزیرعظم کی تجویز پر سمری کی منظوری دی، جب کہ مراد سعید کے بطور وفاقی وزیر تقرر کا  باضابطہ نوٹی فکیشن کابینہ ڈویژن  جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ مراد سعید اس وقت وزیر مملکت مواصلات کے طورپر کام کررہے ہیں، دو روز قبل وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا جس میں وزیر مملکت مراد سعید کی کارکردگی متاثر کن رہی اس پر وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں