Daily Mashriq

سندھ میں انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگی

سندھ میں انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگی

سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے شروع ہوگی جس میں 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائيں گی۔

وزير صحت عذرا پيچوہو کی زير صدارت اجلاس ميں مہم کے انتظامات کا جائزہ ليا گيا جس میں تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔

کراچی ميں 23 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سندھ میں رواں سال پولیو کے 14 کیسز سامنے آئے ہیں جس میں سے متاثرہ 6 بچوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیر صحت سندھ کی روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کی ہدایت۔

متعلقہ خبریں