Daily Mashriq

شوکت یوسفزئی سے شانگلہ کے مختلف وفود کی ملاقاتیں

شوکت یوسفزئی سے شانگلہ کے مختلف وفود کی ملاقاتیں

پشاور(مشرق نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی سے سابقہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالمنعم کی ازیر صدارت آئے ہوئے شانگلہ کے مختلف وفود نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ وفود نے صوبائی وزیر سے اپنے علاقے کے مسائل اور انکے حل پر گفتگو کی۔ شوکت یوسفزئی نے شانگلہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں وفود سے تبادلہ خیال کیا اور ترقیاتی کاموں کو مزید معیاری بنانے میں شانگلہ کے عوام کے کردار ادا کرنے پر زور دیا تاکہ ترقیاتی منصوبوں سے شانگلہ کے عوام کو لمبے عرصے تک فائدہ ہو۔ صوبائی وزیر نے وفود پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں مزید ترقیاتی منصوبوں کی بروقت نشاندہی کریں تاکہ میرٹ پر پورے شانگلہ میں عوامی مفاد کے منصوبے شروع کیے جا سکیںور شانگلہ میں محرومیوں کا خاتمہ ہو سکے۔ وفود نے صوبائی وزیر کا شانگلہ کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں