Daily Mashriq

کرکٹر فخرزمان کا اسلامیہ کالج کادورہ،گل دائودی کی نمائش دیکھی

کرکٹر فخرزمان کا اسلامیہ کالج کادورہ،گل دائودی کی نمائش دیکھی

پشاور ( کیمپس رپورٹر) کرکٹر فخرزمان نے کہاہے کہ اسلامیہ کالج قابل فخر تعلیم درسگاہ ہے جس نے کھیلوں سمیت کئی دیگر شعبوں میں نامور سپوت پیداکئے ہیں جو دنیامیں اپنا اور پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔فخرزمان نے اسلامیہ کالج میں منعقدہ گل دا ئودی کی نمائش دیکھی اورطلبہ سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر وائس چانسلر ودیگربھی موجود تھے۔فخر زمان نے کہاکہ اسلامیہ کالج کا ملک وقوم کی ترقی میں اس ادارے کا اہم رول رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ انہیں افسوس ہے کہ وہ اسلامیہ کالج کا سٹوڈنٹ نہیں رہا،وہ خوش قسمت لوگ ہیں جواسلامیہ کالج کے سٹوڈنٹس رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں