Daily Mashriq

پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی منطم پناہ گاہ موجود نہیں،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی منطم پناہ گاہ موجود نہیں،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

ویب ڈیسک: پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی منطم پناہ گاہ موجود نہیں ،دہشتگرد غیر موثرسرحدی انتطامات کا فائدہ اٹھاتے ہیں،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ

کابل میں چیف آف ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے علاقوں سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردی ہیں تاہم دہشت گرد 27 لاکھ افغان مہاجرین اور غیر موثر سرحدی انتظامات کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے جہاں انہوں نے چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس میں افغان آرمی چیف اور کمانڈر سینٹ کام سمیت کمانڈر امریکی مشن نےبھی شرکت کی ۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خطے اکٹھے ترقی کرتے ہیں، انفرادی طور پر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے علاقے میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردیں تاہم27 لاکھ افغان مہاجرین کی موجودگی اور غیر موثر سرحدی انتظامات کا فائدہ اٹھانے والے دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے نشانہ بنایا جارہاہے۔آرمی چیف نےواضح کیا کہ پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور جواب میں پاکستان بھی دوسرے ممالک سے اسی رویے کی امید رکھتا ہے، مشترکہ سوچ اور تحمل کے ساتھ تمام چیلنجز کامقابلہ کیا جاسکتاہے جس میں  پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ خبریں