Daily Mashriq


مشال خان قتل کیس،26 ملزمان کی بریت کےخلاف درخواست دائر

مشال خان قتل کیس،26 ملزمان کی بریت کےخلاف درخواست دائر

ویب ڈیسک:مشال خان قتل کیس کے فیصلے کے خلاف مقتول کے اہل خانہ نے پشاورہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

پشاور ہائی کورٹ میں مشال خان قتل کیس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی ہے جس میں مشال خان کے بھائی ایمل خان نےموقف اختیار کیا ہے کہ کیس میں بری کئے جانے والے 26 ملزمان کو گرفتار کرکے دوبارہ مقدمہ چلایا جائے،قتل کے واقعے کی ویڈیوز موجود ہیں جن میں بری کیے گئے تمام ملزمان موجود ہیں، ملزمان مشال خان قتل میں ملوث تھے انھیں کیوں بری کیا گیا،واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے مشال خان قتل کیس میں ایک شخص کو سزائے موت، 5 کو عمر قید، 25 ملزمان کو 4،4 سال قید کی سزائیں سنائی ہیں جب کیس میں نامزد  26 ملزمان کو شک کی بنیاد پر بری کردیا ہے۔

یاد رہے مشعال خان کو توہین مذہب کا الزام لگا کر مشتعل ہجوم نے 13 اپریل 2017 کو عبد الولی خان یونیورسٹی مردان میں قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں