Daily Mashriq


قصور ویڈیو اسکینڈل کیس، بچوں سے بدفعلی اور ویڈیوز بنانے والے3مجرمان کو عمر قید

قصور ویڈیو اسکینڈل کیس، بچوں سے بدفعلی اور ویڈیوز بنانے والے3مجرمان کو عمر قید

ویب ڈیسک : قصور میں بچوں سے بدفعلی اور ان کی نازیبا ویڈیو بنانے کے اسکینڈل میں ملوث 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 4 میں قصور ویڈیو اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 3 مجرموں حسیم عامر ، وسیم سندھی اور علیم آصف کو عمر قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔ تینوں مجرموں کو تھانہ گنڈا سنگھ میں درج مقدمہ نمبر 219/15 میں سزا سنائی گئی۔

واضح رہے قصور ویڈیو اسکینڈل میں22 ملزمان کے خلاف 14 مقدمات درج ہیں، اس سے قبل ایک اور مقدمے میں حسیم عامر اور فیضان مجید کو جرم ثابت ہونے پر پچیس پچیس سال قید کی سزادی گئی۔قصورمیں درجنوں بچوں سے زیادتی اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر پھیلانے کا کیس اگست 2015 میں سامنے آیا تھا۔

متعلقہ خبریں