Daily Mashriq

قصور کے بعد اوکاڑہ میں بچوں کے ساتھ جنسی تشددکا انکشاف،1ملزم گرفتار

قصور کے بعد اوکاڑہ میں بچوں کے ساتھ جنسی تشددکا انکشاف،1ملزم گرفتار

ویب ڈیسک:قصور کے بعد اوکاڑہ میں بھی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں طالبعلموں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق طالبعلموں سے زیادتی کی وڈیوزبنانے والے گروہ کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ملزمسے 2009 میں بنائی گئی ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،مقدمے میں  دہشت گردی ایکٹ، جنسی زیادتی کی دفعات شامل گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں