پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نےکامن ویلتھ گیمز کیلئے5رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نےکامن ویلتھ گیمز کیلئے5رکنی اسکواڈ کا اعلان

ویب ڈیسک:پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے گولڈ کاسٹ کامن ویلتھ گیمز کیلیے 5 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹرائلز کے بعد پلس 105 کلوگرام کیٹگری میں محمد نوح دستگیر بٹ، 69 کلوگرام میں ابو سفیان، 62 کلوگرام میں طلحہ طالب، 94 کلوگرام میں عثمان امجد راٹھور جبکہ 56 کلوگرام میں عبداللہ غفور کو منتخب کیا گیا جبکہ جمیل اختر کو 105 کلوگرام میں اور حیدر علی کو 77 کلوگرام میں ریزور پلیئرز کے طور پر رکھا گیا ہے۔ محمد الیاس بٹ اور علی اسلم کوچز کے فرائض سرانجام دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کامن ویلتھ گیمز میں قومی اسکواڈ نے ایک گولڈ، 4 سلور اور ایک برانز میڈل جیتا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پلیئرز کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے، امید ہے وہ میگا ایونٹ میں فتح کے جھنڈے گاڑیں گے۔

متعلقہ خبریں