Daily Mashriq


خیبرپختونخوا:مختلف حادثات میں4خواتین جاں بحق

خیبرپختونخوا:مختلف حادثات میں4خواتین جاں بحق

ویب ڈیسک:کرک اور لوئر دیر میں مختلف حادثات میں 4خواتین جاں بحق،1بچی سمیت 5افراد زخمی۔

تفصیلات کے مطابق کرک میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصاد کے نتیجے میں 2خواتین جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے،حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جبکہ دوسری طرف دیرلوئر میں مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں 2خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ واقعے میں ایک بچی زخمی ہوگئی، مقامی لوگوں اپنی مدد آپ کے تحت ملبے لاشوں کو نکالا اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ خبریں