Daily Mashriq

آرمی چیف سےاہم ملاقات کیلئےچینی سفیر کی جی ایچ کیو آمد

آرمی چیف سےاہم ملاقات کیلئےچینی سفیر کی جی ایچ کیو آمد

ڈیسک:آئی ایس پی آر  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورت حال اور باہمی دلچپسی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

افواج پاکستان کے ترجمان کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات کے دوران چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوجی کی قربانیوں کو سراہا، جبکہ اس موقع پر چینی سفیر نے چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی صورت حال پر اطمینان کا اظہاربھی کیا۔

متعلقہ خبریں