Daily Mashriq

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی سپرد خاک

گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی سپرد خاک

ڈیسک:گورنرسندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ گذری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ پاک نیوی کے دستے نے سلامی دی۔قبل ازیں سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ گورنرہاؤس میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں اہم سیاسی ، مذہبی، عسکری اور سماجی شخصیات  نے بھی شرکت کی۔ 

واضح رہے کہ  جسٹس سعیدالزمان صدیقی نے 11 نومبر 2016 کو حلف اٹھایا تھا اور 11جنوری 2017کو ان کا انتقال ہوا۔

متعلقہ خبریں