Daily Mashriq


پاکستان کا فاٹا میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے متعلق بھارتی الزامات مسترد

پاکستان کا فاٹا میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے متعلق بھارتی الزامات مسترد

ڈیسک:ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا گیا ہے.

امریکہ اور یورپی یونین نے بھی پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو سراہا ہے.

امریکی پارلیمانی وفود اور کمانڈرز نے فاٹا کا دورہ کیا ہے اور امن و امان کی صورت حال پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے قربانی دی ۔

افغانستان میں عدم استحکام کے سبب دہشت گرد تنظیمیں موجود ہیں، جبکہ چند عناصر افغانستان کی سیکیورٹی صورت حال کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے اہم اقدامات کئے ہیں۔ پاکستان ایک دوسرے پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے کا قائل نہیں ہے ۔

متعلقہ خبریں