Daily Mashriq

رانی مکھرجی بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کے لئے تیار

رانی مکھرجی بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کے لئے تیار

ڈیسک: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ   رانی مکھرجی  اپنی منفرد اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں بہترین اداکارہ کے طورپرجانی جاتی ہیں جس میں ان کی ایک فلم بلیک بھی شامل ہے جس میں انہوں نے خصوصی کردار ادا کیا تھا تاہم اب وہ نئی آنےوالی فلم میں بھی خصوصی کردار ادا کریں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے آخری بارفلم “مردانی” میں کام کیا تھا تاہم پھرشادی اوربیٹی کی پیدائش کے بعد وہ بڑی اسکرین سے بالکل ہی غائب ہوگئی تھیں اوراب اداکارہ ایک بارپھرفلم نگری میں واپس آرہی ہیں جہاں وہ اپنی معروف فلم “بلیک” کی طرح نئی فلم میں خصوصی کردارادا کرتی نظر آئینگی۔

فن و فنکار