Daily Mashriq


برسبین: پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 92 رنز سے شکست،آسٹریلیا کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری

برسبین: پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو 92 رنز سے شکست،آسٹریلیا کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری

ڈِیسک:

 آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 92 رنز سے شکست دیکرپانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

برسبین کے وولن گابا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستانی ٹیم 42 ویں اوور میں 176 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہر علی اور شرجیل خان نے کیا اور دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے ٹیم کا اسکور 38 رنز تک پہنچایا تھا کہ شرجیل خان جیمز فالکنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے .

جب کہ ایک رن کے اضافے کے بعد کپتان اظہر علی ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔

محمد حفیظ بھی اور عمر اکمل گریس پر زیادہ دیر تک نہ ٹہر سکے،بابر اعظم اچھی فارم میں نظر آئے تاہم وہ بھی 33 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔

بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی خواطر خواہ کارکردگی نہیں دکھاسکا جب کہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر میدان سے باہر جانے والے کپتان اظہر علی بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھاسکے اور 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 33 جب کہ عماد وسیم 29 رنز بناکر سر فہرست رہے۔

متعلقہ خبریں