Daily Mashriq


پاکستان میں بلاگرز کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے، ترجمان مارک ٹونر

پاکستان میں بلاگرز کے لاپتہ ہونے پر تشویش ہے، ترجمان مارک ٹونر

ڈیسک:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے لاپتا ہونے پر تشویش ہے۔

مارک ٹونر نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں کےلاپتا ہونے سے متعلق صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، سلمان حیدر اور دیگر کے لاپتا ہونے سے متعلق پاکستانی وزارت داخلہ کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹریٹجک سینٹر قائم کیا جارہا ہے جو امریکی سفارتخانے کی سیکیورٹی اور دیگر ممالک میں امریکی مفادات کی نگرانی کرے گا۔

متعلقہ خبریں