کیویز نے شاہینوں کے پر کُتردیے،7پاکستانی بلےباز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے

کیویز نے شاہینوں کے پر کُتردیے،7پاکستانی بلےباز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے

ویب ڈیسک:نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی،258 کے تعاقب میں پوری ٹیم 74 کے مجموعی سکور پر ڈھیر۔

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی کرکٹ ٹیم قوم کی امیدوں پر پورا اترنے میں ایک بارپھر ناکام، پہلے 2 ون ڈے میچوں میں شکست کے بعد تیسرے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انتہائی ماوس کن کارکردگی 258 رنز کے تعاقب میں پوری ٹیم 74 کے مجموعی سکور پر پویلین کو لوٹ گئی، نیوزی لینڈ نے پانچ ونڈے میچز کی سیریز میں 3صفر کی برتری حاصل کر لی،

تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی جانب 258 کے قدرے آسان ہدف کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی،پاکستان کے 7بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ پاکستان کے 3ٹاپ آرڈر بیٹسمین  اظہر علی،محمد حفیظ اور شاداب خان رنزوں کا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوگئے، پاکستان کی طرف رومان رئیس صرف 16 رنز بناکر سب سے نمایاں بیٹسمین ثابت ہوئے،

پاکستان کی جانب سے رومان رئیس اور حسن علی نے 3-3،شاداب خان نے2اور فہیم اشرف نے 1وکٹ حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ کے صرف ٹرینٹ بولٹ نے  5پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کاکردگی نے ایک بار پھر سلیکٹرز، کوچ اور کپتان کے دعووں پر سوالیہ نشان اٹھا دیے۔

متعلقہ خبریں