Daily Mashriq


انڈر 19 ورلڈ کپ، افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

انڈر 19 ورلڈ کپ، افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

نیوزی لینڈ میں جاری انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو  5 وکٹ سے ہرا دیا۔

ویب ڈیسک :وہانگری میں کھیلے گئے میچ  میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48 اوور میں 188 رنز اسکور کیے ۔ میچ میں ابتدا ہی سے پاکستان کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔ اوپنر روحیل نذیر نے کچھ  بہتر کارکردگی دیکھاتے ہوئے 81رنز بنائے، جس  میں 9 چوکے بھی شامل تھے، جبکہ علی زریاب 30رنز بنا کر نمایاں رہے۔افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی اور قیس احمد نے 3،3 ،نوین الحق نے 2، ظاہر خان اور نثار وحدت نے 1،1  کھلاڑی  آؤٹ کیا ۔جواب میں افغانستان نے  44 ویں اوور میں ہدف با آسانی  حاصل کرلیا جبکہ اسکے 5 کھلاڑی آوٹ  ہوئے۔افغانستان کی جانب سےدرویش رسولی 76 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

متعلقہ خبریں