شاہ زیب قتل کیس، عدالت نے ملزمان کےنام ای سی ایل میں ڈالنےکا حکم دیدیا۔

شاہ زیب قتل کیس، عدالت نے ملزمان کےنام ای سی ایل میں ڈالنےکا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس میں مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

ویب ڈیسک :  چیف جسٹس آف پاکستان نے شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دیا اور ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیئے۔سول سوسائٹی کی دائر کردہ اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کراچی رجسٹری میں کررہا ہےجس میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس سجاد علی شاہ بھی شامل ہیں۔سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت سراج تالپور، سجاد تالپور اور مرتضیٰ لاشاری کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں