Daily Mashriq


پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بلوچستان اسمبلی نے نیا باب رقم کر دیا

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بلوچستان اسمبلی نے نیا باب رقم کر دیا

ویب ڈیسک:بلوچستان اسمبلی نے عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلیٰ منتخب کرکے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک نئے اور منفرد باب کا اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں سیاسی بحران کے باعث سابق وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری نے استعفیٰ دیا تو متحدہ اپوزیشن، مسلم لیگ ق اور مسلم لیگ ن کے منحرف ارکان نے متفقہ طور پر عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے امیدوار نامزد کیا،

عبدالقدوس بزنجو کو پاکستان کی تاریخ میں سب کم ووٹ حاصل کرنے والے صوبائی اسمبلی کے نمائندے کا اعزاز حاصل ہے،

آج 13 جنوری 2018 کو بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے انتخاب میں عبدالقدوس بزنجو کی کامیابی کے ساتھ  ہی وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں 544 ووٹ حاصل کر کے کم ترین ووٹ کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبر بنے کے بعد کم ترین ووٹ حاصل کرنے والے وزیراعلیٰ بھی منتخب ہوگئے۔ 

ایسا شاید دنیا کی سیاسی تاریخ میں بھی پہلی بارہوگا کہ کسی ملک کے جنرل الیکشن میں سب سے کم ووٹ حاصل کرنے والے نمائندے کو صوبے کی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں