Daily Mashriq

ایم کیو ایم پی کے تمام جائزتحفظات جلد دور کئے جائیں گے:گورنر سندھ

ایم کیو ایم پی کے تمام جائزتحفظات جلد دور کئے جائیں گے:گورنر سندھ

سندھ کے گورنرعمران اسماعیل نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تمام جائزتحفظات جلد دور کئے جائیں گے۔

ایک نجی نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم ایم کیوایم پی کے مسائل کاحل تلاش کریں گے اور انہوں نے امیدظاہر کی کہ پاکستان تحریک انصاف کی زیرقیادت حکومت اور اُن کے شراکت دارعوام کی فلاح وبہبود کے لئے متحدرہیں گے۔گورنرنے کہاکہ حزب اختلاف کوصورتحال پرجذباتی نہیں ہوناچاہیے کیونکہ ایم کیوایم پی حکومت کا حصہ رہے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت صوبے میں پانچ بڑے ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام مکمل کرے گی۔

متعلقہ خبریں