Daily Mashriq

فواد چوہدری نے فوج کی مخالفت کرنے والوں کا منہ بند کرا دیا

فواد چوہدری نے فوج کی مخالفت کرنے والوں کا منہ بند کرا دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے فوج کی مخالفت کرنے والوں کا منہ بند کرا دیا۔

وفاقی وزیر نے آج صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تازہ پیغام میں لکھا کہ فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی رہنما نہیں بن جاتا، فوج کے بغیر آپ انارکی میں چلے جائیں گے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مشرق وسطیٰ کی مثال بھی دی، ان کا کہنا تھا کہ فوج کے بغیر ہماری حالت بھی مشرق وسطیٰ جیسی ہوگی، ہم انارکی میں چلے جائیں گے۔

فوج کی مخالفت سے کوئ سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا، فوج کے بغیر آپ انارکی میں چلے جائیں گے،مشرق وسطیٰ کو دیکھ لیں۔ سیاسی جماعتوں نے درست فیصلہ کیا اداروں کے درمیان توازن کی ضرورت ہے فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی باونڈریز خود دیکھنی چاھئیں ان دونوں اداروں کا متنازعہ ہونا تباہ کن ہے۔ کتنا اچھا ہو کہ تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آپس میں مدغم ہو جائیں اور ایک پارٹی بن جائیں عمران خان نئی پارٹی کے صدر، شہباز شریف نائب صدر اور بلاول جنرل سیکرٹری بن جائیں چوہدری شجاعت کو چئیرمین بنا دیں کیونکہ تینوں بڑی پارٹیاں قاف لیگ بن چکیں 

 اپنے ٹویٹ میں ایک صحافی کو جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے درست فیصلہ کیا ہے، اداروں میں توازن کی ضرورت ہے، فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی حدود خود دیکھنی چاہیئں، دونوں اداروں کا متنازع ہونا تباہ کن ہے۔

سینیٹ نے پاک آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا

اس سے قبل صحافی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ کتنا اچھا ہو کہ تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آپس میں مدغم ہو جائیں اور ایک پارٹی بن جائیں، کیوں کہ تینوں بڑی پارٹیاں قاف لیگ بن چکی ہیں۔

تاہم وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سیاسی جماعتوں کا فیصلہ درست ہے، اداروں میں توازن کی ضرورت ہے، فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی رہ نما تو نہیں بن جاتا۔

متعلقہ خبریں