Daily Mashriq

چین کا تائیوان بارے موقف تبدیل کرنے سے انکار

چین کا تائیوان بارے موقف تبدیل کرنے سے انکار

چین نے کہا ہے کہ وہ تائیوان کی صدرTsai Ing Wen کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد بھی تائیوان کے بارے میں اپنا موقف تبدیل نہیں کرے گا۔چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ چین ون چائنہ کے اصول پر اپنے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا اور تائیوان اس کا حصہ رہے گا۔بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ دنیا علیحدگی پسند سرگرمیوں کی مخالفت میں چینی عوام کے جائز نصب العین میں اس کی حمایت کرے گی اور اس کے قومی اتحاد نو کو تسلیم کرے گی۔

متعلقہ خبریں