Daily Mashriq

جمرود، ٹرک کار پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

جمرود، ٹرک کار پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

جمرود(نمائندہ مشرق) خیبر کی تحصیل جمرود میں فروٹ سے بھرا ٹرک کار پر گر نے سے ایک شخص جاں بحق ، چار زخمی ہوگئے،واقعہ جمرود کے پہاڑی علاقہ شاگئی میں پاک افغان شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب افغانستان سے آنیوالا فروٹ سے بھرا ٹرک خطرناک موڑ کاٹتے الٹ کر مخالف سمت سے آنیوالی الٹو موٹر کار پر گر گیا جس کے باعث کار میں موجود پانچ افراد پھنس گئے۔ ریسکیو 1122کی ٹیم اور مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کی اور کار سے خیال صمد کی لاش جبکہ دیگر چار افراد کو زخمی حالت میں نکالا۔ زخمی ہونیوالوں میں ثاقب،روح اللہ ،گل حبیب اور وقاص شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونیوالے افراد کا تعلق لنڈی کوتل سے ہے ، جاں بحق خیال صمد کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے ڈسچارج کرنے کے بعد آبائی علاقہ لنڈی کوتل لے جایا جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں