Daily Mashriq

بی آر ٹی روٹس پر وائی فائی اور ٹکٹنگ نظام کی تنصیب

بی آر ٹی روٹس پر وائی فائی اور ٹکٹنگ نظام کی تنصیب

پشاور(وقائع نگار)بی آر ٹی ریچ تھری میں کارخانو مارکیٹ کے مقام پرکام شروع کردیاگیاہے اس سلسلے میں پی ڈی اے کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق بی آر ٹی روٹ اور بس سٹاپ کو مختلف رنگوں کے پھولوں کی بیلیں بھی لگائیں جائینگی جبکہ ریچ ٹو کے تمام سٹیشنوں پر تعمیراتی کام اور سول ورک مکمل ہونے کے بعد ٹیکنیکل کام شروع کردیاگیاہے اور منصوبہ اپنے مقررہ ڈیڈ لائن پرمکمل ہو گا ٹکٹنگ،وائی فائی سسٹم کی تنصیب کاکام ریچ ٹو پر شروع کردیا گیاہے اور فروری میں ریچ تھری پربھی شروع کردیا جائے گا پی ڈی اے ترجمان کے مطابق کارخانو مارکیٹ ،کوہاٹ روڈ ،باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ روڈپر بھی سٹیشنوں کاکام مکمل کیا گیاہے اورتمام خامیوں کو دور کرنے کے لئے اقدامات تیزکردیئے گئے ہیں پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں