Daily Mashriq

اکبر ایکسپریس کے حادثے کا مقدمہ درج  

اکبر ایکسپریس کے حادثے کا مقدمہ درج  

رحیم یار خان میں ولہار ریلوے اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی ٹکرانے کے واقعے کا مقدمہ خان پور ریلوے پولیس نے ایک دن کی تاخیر سے درج کر لیا ہے۔

مقدمہ انچارج گارڈ اکبر ایکسپریس شاہد محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ٹرین حادثہ، ہلاکتیں 18 ہو گئیں، صدر اور وزیرٍ اعظم کا اظہارِ افسوسمدعی کے مطابق لوپ لائن پر کھڑی مال گاڑی سے اکبر ایکسپریس ٹکرا گئی تھی جس سے اکبر ایکسپریس کی اکانومی کلاس کی 5 بوگیاں اور مال گاڑی کی 4 بوگیاں متاثر ہوئیں۔

مقدمے میں کسی ہلاکت کا ذکر نہیں، اکبر ایکسپریس کے حادثے میں 24 افراد جاں بحق اور 90 زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں