Daily Mashriq

ایس ایس ٹی اساتذہ کا اب گریڈیشن کیلئے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا

ایس ایس ٹی اساتذہ کا اب گریڈیشن کیلئے صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا

پشاور(نامہ نگار)آل خیبر پختونخوا ایس ایس ٹی اساتذہ نے گریڈ ستر ہ میں اپ گریڈیشن نہ ملنے کیخلاف صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیااور واضح کیا ہے کہ جب تک صوبائی حکومت ایس ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ سترہ میں اپ گریڈیشن کا اعلامیہ جاری نہیں کرتی اس وقت صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری رہیگا ،دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس ٹی اساٹزہ کے صوبائی صدر روح اللہ جان ،عمران جدون ،ملک حفیظ اور ذوالفقار احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی ہی اسمبلی کی قرارداد پر عمل درآمد کرنے میں ناکام ہے صوبائی اسمبلی سے ایس ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ ستر ہ میں اپ گریڈ کرنے حوالے سے 2015 میں متفقہ قراداد پاس ہونے پر محکمہ تعلیم نے تاحال کوئی کارروائی نہیں جس کی وجہ سے صوبے بھر کے سینکڑوں ایس ایس ٹی اساتذہ ترقی سے محروم ہیں۔ مقررین نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام ایس ایس ٹی کو گریڈ سترہ میں ترقی کا اعلامیہ جاری کرے ورنہ دھرنا جاری رکھیںگے۔

متعلقہ خبریں