Daily Mashriq

کے ایم یو پشاور اور ایم سی بی بینک میں ایم او یو پر دستخط

کے ایم یو پشاور اور ایم سی بی بینک میں ایم او یو پر دستخط

پشاور(کیمپس رپورٹر ) خیبر میڈیکل یو نیو رسٹی پشاور اور ایم سی بی بینک کے درمیان ایٹا میڈیکل اینٹرنس ٹیسٹ کے سکریچ کارڈز کی ترسیل اور دستیابی کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔دستخطوں کی یہ تقریب گزشتہ روز کے ایم یو میں منعقد ہوئی جس پر کے ایم ی وکی جانب سے یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمشن ارشد خان اور ایم سی بی بینک خیبر پختونخوا کے منیجر گل محمد نے دستخط کئے۔ واضح رہے کہ اس سال منعقد ہونے والے ایٹا اینٹرنس ٹیسٹ کے سکریچ کارڈز کے ایم یو اور ایم سی بی بینک کے درمیان مفاہمت کی یادشت پر دستخطوں کے بعد مبلغ ڈھائی ہزار روپے کے عوض ایم سی بی کی 22اضلاع کی24شاخوں کے علاوہ اسلام آباد اور گلگت کی شاخوں میںبھی 17جولائی سے دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں