Daily Mashriq

ورسک ماڈل سکول اینڈکالج میں تقریب تقسیم انعامات

ورسک ماڈل سکول اینڈکالج میں تقریب تقسیم انعامات

پشاور(مشرق نیوز) ورسک ماڈل سکول ایندکالج پشاورمیں میٹرک کے سالانہ امتحان میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ پشاوربورڈمیں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات اور دیگرA+نمبرزحاصل کرنے والے 196طلباء وطالبات میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔ تقریب میں بچوں کے والدین کوبھی خصوصی مدعوکیاگیااس دوران والدین نے سکول اوراساتذہ کی محنت پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا۔ تقریب کے آخر میں سکول کے ڈائریکٹرفضل حُسین نے طلباء وطالبات کوعلم کے حصول میں حائل ہرقسم کی مشکلات سے ڈٹ کرمقابلہ کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبے خیبر پختونخوا میں اب تعلیم کا رجحان روزبروز بڑھتاجارہاہے جوکہ ایک نیک شگون ہے۔

متعلقہ خبریں