Daily Mashriq

ارشد ملک کے ساتھ ویڈیو میں موجود خرم یوسف کون ہے?

ارشد ملک کے ساتھ ویڈیو میں موجود خرم یوسف کون ہے?

اسلام آباد:جج ارشد ملک اور ناصر بٹ کی ملاقاتوں میں شامل ایک اور کردار سامنے آ گیا ہے جس کا نام خرم یوسف بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خرم یوسف ناصر بٹ کے ساتھ مل کر رئیل اسٹیٹ کا کاروبارکرتا ہے۔جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں خرم یوسف کا بھی ذکر کیا تھا۔مریم نواز کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں بھی ناصر بٹ کے ساتھ خرم یوسف موجود ہیں،سیکٹر جی 13میں لائف اسٹائل کے نام سے جاری پراجیکٹ خرم یوسف کا ہے۔ 

ناصر جنجوعہ اور ناصر بٹ کے ساتھ ساتھ خرم یوسف نے ویڈیو سکینڈل معاملے میں اہم کردار ادا کیا۔خرم یوسف نے بھی جج ارشد ملک کی ویڈیوز بنانے میں مدد کی۔جب کہ دوسری جانب ۔ جج ارشد ملک کا بیان حلفی سامنے آنے کے بعد مختلف اہم اداروں نے اس پر کام شروع کر دیا کہ اس میں کتنی حقیقت ہے او رجن ملاقاتوں کا ذکر کیا گیا اس سے دو سول خفیہ ادارے لا علم کیوں رہے اور یہ بھی کہ اس میں مزید کون کون سے افراد ملوث ہیں۔ 

۔ خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو میڈیا کے حوالے کی تھی اور اُن پرنواز شریف کے خلاف دباؤ کے تحت فیصلے کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس ویڈیو پر کافی بحث اور تبصرے بھی ہوئے جس کے بعد گذشتہ روز احتساب عدالت کے جج ارشد نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپنا بیان حلفی جمع کروانا جس کے بعد ان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ 

ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ احتساب عدالت کت جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ جج ارشد ملک کی خدمات واپس کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت قانون کو خط لکھ دیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس نے خط میں کہا ہے کہ وزرات قانون جج ارشد ملک کی خدمات واپس لے۔ جبکہ دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان نے احتسابعدالت کے جج ارشد ملک کا ویڈیو اسکینڈل سماعت کے لیے بھی مقرر کر لیا تھا ۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی 3 رکنی بنچ 16 جولائی کو اس کیس کی سماعت کرے گا۔

متعلقہ خبریں