پنڈی بوائے شیخ رشید کو اہل قراردےدیاگیا

پنڈی بوائے شیخ رشید کو اہل قراردےدیاگیا

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ نے  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی اہلیت کیخلاف درخواست خارج کرکے اہل قرار دےدیا۔

سپریم کورٹ نے ن لیگ  کےرہنما شکیل اعوان کی  جانب سے شیخ رشید کی اہلیت کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنادیاعدالت نے شیخ رشید کواہل قراردےدیا شیخ رشید عام انتخابات 2018لڑسکتےہیں۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے فیصلہ دوایک سے سنایاجسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے فیصلے اختلاف کیا اور فل کورٹ بنانے کا کہا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  شیخ رشید کاکہناتھاکہ  کوئی غلط کام نہیں کیا، کوئی چیز نہیں چھپائی۔ راولپنڈی کا ہوں، میری ساری دولت راولپنڈی میں ہے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف میں آرہا ہوں،  عمران خان کے ساتھ حکومت بنا کر چوروں کو لٹکاؤں گا۔ جو میری سیاسی موت دیکھ رہے تھے انکی سیاسی زندگی دیکھنا چاہتا ہوں، جن کی چھتیں ٹپکتی ہیں میں انکا لیڈر ہوں، کہا تھا میرے خلاف فیصلہ آیا تو قبول کروں گا۔عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 20 مارچ 2018 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں