Daily Mashriq

الیکشن کمیشن کی سفارشات پرچاروں صوبوں میں نئے آئی جی پیز اور چیف سیکرٹریز کی تقرریاں

الیکشن کمیشن کی سفارشات پرچاروں صوبوں میں نئے آئی جی پیز اور چیف سیکرٹریز کی تقرریاں

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں الیکشن کمیشن کی سفارشات پر 2018کے انتخابات سے قبل چاروں صوبوں میں نئے  آئی جی پیزاور چیف سیکرٹریز کی تقرری کر دی گئی ، نئے چہرے تعینات ہو گئے۔

نگران حکومت کے آنے کے بعد ٹاپ بیورو کریسی کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے وفاقی کابینہ نے مختلف تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔

نگران وزیرِاعظم ناصرالملک کے زیرِ صدارت اجلاس میں ٹاپ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کرتے ہوئے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اکبر درانی پنجاب اور اعظم سلیمان سندھ کے چیف سیکرٹری تعینات ہو گئے۔ نوید کامران کو خیبر پختونخوا اور اختر نذیر کو بلوچستان کا چیف سیکرٹری تعینات کر دیا گیا۔

چاروں صوبوں میں پولیس کے سربراہان کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کلیم امام کو پنجاب، امجد جاوید سلیمی کو آئی جی سندھ تعینات کر دیا گیا۔محسن حسن بٹ کو آئی جی پی بلوچستان   اور کے 

محمد طاہرکوآئی جی پی خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں