Daily Mashriq


موبائل صارفین کو رات 12بجے کے بعد سے ٹیکس کی کٹوتی سے نجات مل جائے گی

موبائل صارفین کو رات 12بجے کے بعد سے ٹیکس کی کٹوتی سے نجات مل جائے گی

ویب ڈیسک:سپریم کورٹ کے حکم پر موبائل صارفین کو عید سے قبل بڑی خوشخبری مل گئی، آج رات 12سے موبائل بیلنس پر ٹیکس کی کٹوتی ختم کردی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں ٹیلی کام انڈسٹری نے ٹیکس کٹوتی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آج رات 12 بجے سے موبائل کارڈ پر کوئی ٹیکس کٹوتی نہیں ہوگی۔

ٹیکس کٹوتی کے خاتمے پر اب  100 روپےکا بیلنس لو ڈکرانے پر پورے 100 روپے ہی ملیں گے، تمام ٹیلی کام آپریٹرز نے فیصلے پر آج رات سے عمل درآمد کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

 واضح رہے کہ  چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے موبائل کمپنیز اور ایف بی آر کو موبائل کارڈز پر وصول کیے جانیوالے ٹیکسز معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں