Daily Mashriq


محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف کیریئر کے عمدہ بولنگ سے سب کو جھٹلا دیا

محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف کیریئر کے عمدہ بولنگ سے سب کو جھٹلا دیا

ٹاؤنٹن: بڑی مشکل سے پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے محمد عامر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے سب اندازے غلط ثابت کردیے۔

محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 30رنز کے بدلے میں 5شکار کیے، اس سے قبل پیسر نے 28رنز کے عوض4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

محمد عامر 10وکٹوں کیساتھ میگا ایونٹ کے پرفارمرز میں سرفہرست آگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں